Bluetooth headphones

 ‏بلیوٹوتھ ائیر بڈز کونسے خریدیں!

...

حصہ اول (بجٹ)

اگر آپکے پاس بجٹ کا مسئلہ نہیں ہے 

تو 

ایپل صارف کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایپل کے ائیر پوڈز (پرو) خریدیں

اور سامسنگ صارفین سامسنگ بڈز (پرو) خرید لیں.

اسکے علاوہ پکسل فونز کے لیے گوگل کے پکسل ائیر بڈز بھی موجود ہیں.

باقی جو دونوں ایک سسٹم میں موجود ہیں 

تو سونی کے ائیر بڈز خرید لیں 

مگر مسئلہ یہ ہے کہ انکی قیمتیں پندرہ ہزار سے شروع ہوتی ہیں اور پچاس ہزار تک جاتی ہیں.

تو یہ تو پریمیم رینج بن جاتی ہے 

لیکن جب بات آتی ہے بجٹ رینج کی تو یہاں ہر قسم کی کمپنیاں موجود ہیں.

جن میں موبائل کمپنیاں 

یعنی شیاؤمی، اوپو، رئیل می یا ون پلس بھی ائیر بڈز بنا رہے ہیں.

اسکے علاوہ 

اینکر، سونی، ٹرونسمارٹ، ساؤنڈ پیٹس، ٹربٹ، بیسوس، یو گرین، وائریسٹو، ایمپاؤ جیسی کمپنیاں بھی موجود ہیں 

جو بجٹ رینج میں کافی مشہور ہیں.

لیکن اس رینج میں آپکو ایک بہت ہی اہم فیچر (نوئز کینسلنگ) نہیں ملے گا.

اب نوئز کینسلنگ کیا ہے؟

آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ جب آپ اپنے ائیر بڈز میں نوئز کینسلنگ آن کرتے ہیں 

تو آپکے کانوں میں باہر کا شور آنا بند ہوجاتا ہے.

اب ظاہری بات ہے کہ سو فی صد شور تو ختم نہیں ہوجائے گا.

لیکن اسی نوے فیصد شور نہیں آئے گا.

تو یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہت مفید ہے 

جو پبلک ٹرانسپورٹ میں یا ہوائی سفر زیادہ کرتے ہیں.

بہرحال اب چند بجٹ ائیر بڈز کے بارے میں آپکو بتاؤں گا.

ایک چیز ذہن میں رکھیں 

کہ 

اگر آپکی ایپل یا سامسنگ کے ائیر بڈز خریدنے کی استطاعت نہیں ہے 

تو کوشش کریں کہ انکی ہوبہو شکل کی کاپیاں مت خریدیں 

کیونکہ مارکیٹ میں جو کاپیاں بک رہی ہیں 

ان میں سارا پیسہ ڈیزائن میں ہی ڈالا ہوا ہوتا ہے 

ساؤنڈ بہت برا ہوتا ہے.

دوسری بات کہ مارکیٹ میں اس وقت سینکڑوں کے حساب سے ائیر بڈز موجود ہیں 

لیکن میں انھی کے بارے میں بتاؤں گا 

جو میں نے استعمال کیے ہوں یا میرے جاننے والے استعمال کر رہے ہوں 

یا پھر انکے بارے ایک حتمی رائے قائم ہوچکی ہو 

جیسے 

ایپل کے ائیر پوڈز بہترین ہیں.

خیر 

اس لسٹ میں سب سے پہلے بات کرتے ہیں.

دو ہزار کے بجٹ میں آپکو وائریسٹو کمپنی کے ائیر بڈز مل جائیں گے.

Wiresto F9 TWS 

ویسے تو مجھے اسکی بیٹری ٹائمنگ میں ہلکی سی کمی محسوس ہوئی ہے 

لیکن 

اپنی قیمت کے حساب یہ بہترین ائیربڈز ہیں.

اسکے علاوہ اگر آپ پانچ سو بجٹ بڑھا لیتے ہیں 

تو آپکو وائریسٹو کے ہی ائیر بڈز مل جائیں گے.

Wiresto TWS Mirror Earbuds


اب اگر آپکو ہاف ان ائیر شیپ میں ائیر بڈز چاہئیں تو آپ تب بھی وائریسٹو کے ائیر بڈز خرید سکتے ہیں.

Wiresto TWS Mini Earbuds 

نوٹ: وائریسٹو کے پروڈکٹس چائنہ سے آتے ہیں تو آتے آتے دس سے بیس دن لگ سکتے ہیں.

اب اگر آپ بجٹ بڑھائیں اور تین سے چار ہزار تک لے جائیں تو یہاں آپکو بیسوس کے بہترین ائیر بڈز مل جائیں گے.

اور انکے بہترین ہونے کی گواہی اس بات سے مل سکتی ہے.

کہ ہزار کے قریب لوگوں نے اسے ریٹنگ دی ہے اور سب کے سب نے اسے فائیو سٹار ریٹنگ دی ہے.

یہ میں نے بھی استعمال کیے ہیں 

اور انتہائی لائٹ ویٹ اور بہترین چیز ہے.

جب میں نے خریدے تھے تو اس وقت انکی قیمت تینتیس سو تھی 

لیکن ابھی ریٹ دیکھا تو چار ہزار سے اوپر ملے گا.

لیکن یہ ایک بہترین چیز ہے.

Baseus WM01 Earbuds 


اگر پینتیس سو کا بجٹ ہے تو پھر آپ بلٹز وولف کے ائیربڈز بھی ٹرائی کر سکتے ہیں.

انکا سب سے بڑا فائدہ/نقصان یہ ہے کہ ہاف ان ائیر شیپ میں ہوتے ہیں.

Blitzwolf BW-FPE1


اگر آپ کو بیسوس کے ائیر بڈز پسند نہیں ہیں تو اسی قیمت میں ہی آپکو بلٹز وولف کے ائیر بڈز بھی مل جاتے ہیں.

Blitzwolf BW-FYe7


بلٹز وولف کے بارے میں آپکو بتا دوں کہ میں نے اسکا ماڈل پانچ استعمال کیا ہوا ہے.

اور اس وقت دراز پر ماڈل سات لسٹڈ ہے.

ماڈل پانچ جو کہ چین سے پانچ ہزار میں یہاں آیا لیکن پاکستان ڈاک خانے والوں نے جب دیکھا تو پندرہ سو روپے کسٹم(اصل میں انکی اپنی رشوت) کے نام پر غنڈہ ٹیکس وصول کیا.

بہرحال کہنے کا مقصد ہے کہ میں نے اسکا پچھلا ماڈل استعمال کیا ہے.

اور میرے پسندیدہ ترین ماڈل میں سے ایک ہے.

اب میں نے ماڈل سات استعمال نہیں کیا لیکن پرسیپشن کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ بھی اچھا ہوگا.

اس لسٹ کا آخری ائیر بڈ شیاؤمی کی ایک ذیلی کمپنی ہیلو کا ہے.

Haylou T33

اگر آپکو بھی میری طرح ائیر ٹپس والی ائیر بڈز پسند نہیں ہیں 

تو یہ ہاف ان ائیر شیپ میں آپکو ملے گا 

اور اسکی قیمت لگ بھگ پانچ ہزار روپیہ ہے.

بیٹری ٹائمنگ بھی اچھی ہے.

اور ساؤنڈ کوالٹی بھی بہترین ہے.

یہ تو رہی پانچ ہزار تک یعنی بجٹ رینج میں ائیر بڈز لیکن آگے ہم دیکھیں گے 

کہ پانچ سے دس ہزار کی رینج میں بہترین ائیر بڈز کونسے ہیں 

اور آخری حصے میں پریمیم رینج کی بات کریں گے کہ کونسے ائیر بڈز کی نوئز کینسلنگ سب سے بہترین ہے.

Comments