Bluetooth headphones
بلیوٹوتھ ائیر بڈز کونسے خریدیں! ... حصہ اول (بجٹ) اگر آپکے پاس بجٹ کا مسئلہ نہیں ہے تو ایپل صارف کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایپل کے ائیر پوڈز (پرو) خریدیں اور سامسنگ صارفین سامسنگ بڈز (پرو) خرید لیں. اسکے علاوہ پکسل فونز کے لیے گوگل کے پکسل ائیر بڈز بھی موجود ہیں. باقی جو دونوں ایک سسٹم میں موجود ہیں تو سونی کے ائیر بڈز خرید لیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ انکی قیمتیں پندرہ ہزار سے شروع ہوتی ہیں اور پچاس ہزار تک جاتی ہیں. تو یہ تو پریمیم رینج بن جاتی ہے لیکن جب بات آتی ہے بجٹ رینج کی تو یہاں ہر قسم کی کمپنیاں موجود ہیں. جن میں موبائل کمپنیاں یعنی شیاؤمی، اوپو، رئیل می یا ون پلس بھی ائیر بڈز بنا رہے ہیں. اسکے علاوہ اینکر، سونی، ٹرونسمارٹ، ساؤنڈ پیٹس، ٹربٹ، بیسوس، یو گرین، وائریسٹو، ایمپاؤ جیسی کمپنیاں بھی موجود ہیں جو بجٹ رینج میں کافی مشہور ہیں. لیکن اس رینج میں آپکو ایک بہت ہی اہم فیچر (نوئز کینسلنگ) نہیں ملے گا. اب نوئز کینسلنگ کیا ہے؟ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ جب آپ اپنے ائیر بڈز میں نوئز کینسلنگ آن کرتے ہیں تو آپکے کانوں میں باہر کا...